اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟ سکرین ٹوٹ جائے تو آپ خود ہی اسے فوری ٹھیک کیسے کر سکتے ہیں؟ جانئے انتہائی مفید معلومات جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہیں

اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟ سکرین ٹوٹ جائے تو آپ خود ہی ...
اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟ سکرین ٹوٹ جائے تو آپ خود ہی اسے فوری ٹھیک کیسے کر سکتے ہیں؟ جانئے انتہائی مفید معلومات جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل موبائل فونز کئی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ بالخصوص بیرون ممالک چھٹیوں کے دوران تصاویر بنانے، غیرملکی زبان کا ترجمہ کرنے، کرنسی ریٹ معلوم کرنے، نقشے دیکھنے اور راستوں کا تعین کرنے کے لیے موبائل فونز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے میں اگر موبائل فون گر کر ٹوٹ جائے، پانی میں گر جانے یااور کوئی خرابی درپیش آ جائے تو لوگ بڑی مشکل میں گھر جاتے ہیں کیونکہ غیر ملک میں ان کے لیے فون تبدیل کرنا بھی کسی حد تک ناممکن ہوتا ہے۔آج ہم آپ کے لیے کچھ ایسے طریقے لائے ہیں جنہیں استعمال کرکے آپ موبائل فونز مذکورہ خرابیوں کو رفع کر سکتے ہیں اور اپنی چھٹیوں کو غارت ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

اگر آپ کا فون پانی میں گر جائے تو آپ چند اقدامات کرکے اپنے فون کو ہمیشہ کے لیے تباہ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔پانی میں گرنے کی صورت میں اسے فوری طور پر آف کر دیں یا اس کی بیٹری نکال دیں تاکہ پانی اندر چلے جانے کی وجہ سے اس کا سرکٹ نہ جلے۔اس کے بعد ایک بڑے جار میں چاول یا نمی جذب کرنے والی کوئی دیگر شے بھریں اور ان میں اپنا موبائل فون دبا دیں۔ چاول چونکہ نمی جذب کرتے ہیں اس لیے وہ آپ کے فون میں موجود پانی چوس کر ختم کر دیں گے۔ بہترین نتائج کے لیے اپنے فون کو 12گھنٹے تک دبا رہنے دیں۔

مزید جانئے: اگر آپ اپنا موبائل فون تبدیل کر کے بہتر موبائل خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ بھی کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کا فون حد سے زیادہ گرم (Heat up) ہو جاتا ہے تو اسے نارمل کرنے کے لیے اپنی تمام بیک گراﺅنڈ میں چلنے والی ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر وغیرہ کو آف کر دیں اور اپنے فون کو کچھ دیر کے لیے سرد ماحول میں رکھیں۔

اگر آپ کا فون ہاتھ سے گر جائے اور اس کی سکرین میں چند سکریچ آ جائیں تو انہیں عارضی طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے کسی بھی سفید رنگ کے ٹوتھ پیسٹ کو شیشے میں پڑنے والی ان دراڑوں میں بھر دیں ۔ اس سے وہ دراڑیں عارضی طور پر ختم ہو جائیں گی اور آپ چھٹیوں کے دوران اپنا موبائل فون استعمال کرنے کے قابل رہیں گے۔ اگر آپ کی سکرین بالکل چکنا چور ہو گئی ہے تو قریبی دکان سے پلاسٹک کا سٹکر(Plastic Sticker)لے کر سکرین کے اوپر لگا لیں، جسے سکرین پروٹیکٹر بھی کہا جاتا ہے۔اس مقصد کے لیے موٹا اور ٹھوس پروٹیکٹر استعمال کیجیے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سرد موسم میں موبائل فون کی بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے۔ اگر آپ چھٹیاں گزارنے کے لیے کسی سرد علاقے میں موجود ہیں اور آپ کو بیٹری جلد ختم ہونے کا مسئلہ درپیش ہے تو اس سے بچنے کے لیے اپنے فون کو کسی کپڑے میں لپیٹ کر بیگ کی بجائے اپنی پینٹ کی جیب میں رکھیں تاکہ فون آپ کے جسم کے قریب رہے اور جسم کی حدت سے سردی سے محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ فون کو ایئرپورٹ موڈ میں رکھیں تو اس سے بھی بیٹری کم صرف ہو گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -