مردوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی، سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری کی دوا ویاگرا کا انتہائی خوفناک نقصان بتادیا، جانئے اور ہمیشہ احتیاط کیجئے
برلن (نیوز ڈیسک) طب جدید کی اکثر ادویات انسان کے لئے دو دھاری تلوار ثابت ہوئی ہیں، جو ایک طرف کچھ فائدہ پہنچاتی ہیں تو دوسری طرف کہیں زیادہ نقصان بھی کردیتی ہیں۔ مردانہ کمزوری کی دوا ویاگرا کے متعلق بھی اسی طرح کا انکشاف سامنے آ یا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ دوا کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔
سال 2014ءمیں پہلی دفعہ ایک ایسی تحقیق سامنے آئی جس میںو یاگرا اور کینسر کے تعلق کے بارے میں خدشات ظاہر کئے گئے تھے۔ یہ تحقیق امریکا میں 15ہزار مردوں پر کی گئی تھی۔ ایک سال بعد 2015ءمیں سویڈن میں 25ہزار مردوں پر کی گئی ایک تحقیق نے ثابت کیا کہ ویاگرا استعمال کرنے والوں میں جلد کے کینسر کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے۔اب جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹیوبنجن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ ویاگرا اور جلد کے خطرناک ترین کینسر میلانوما کے درمیان واضح تعلق موجود ہے۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق جرمن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویاگرا کی وجہ سے جسم کا بائیو کیمیکل توازن متاثر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کینسر کی رسولیوں کی شرح افزائش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تحقیق کار پروفیسر رابرٹ فیئل نے بتایا کہ انسانی خلیات میں ایک خامرہ PDE5 پایا جاتا ہے جس کا کام cGMP نامی مادے کی تحلیل کرنا ہوتا ہے۔ پروفیسر رابرٹ کا کہنا تھا کہ ویاگرا، جو کہ دراصل ”سلڈینا فیل“ کی ایک شکل ہے، اس خامرے کے عمل کو روک دیتی ہے، جس کی وجہ سے کینسر کی رسولیوں میں اضافہ تیز ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ویاگرا، یا سلڈینا فیل کی کوئی بھی شکل، کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔