ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑدوں گی : ثناءمیر

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑدوں گی : ثناءمیر
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑدوں گی : ثناءمیر

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد کپتانی چھوڑدوں گی ۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی ہے۔ پچھلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

کوچ محتشم رشید کے مطابق ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بھرپور تیاری کی ہے تاہم ٹیم بھارت میں پریکٹس میچ نہیں کھیل پائے گی۔ روزنامہ دنیا کے مطابق کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں، ہر میچ کو جیتنے کیلئے کھیلیں گی اور کوشش ہو گی کہ ایسی کرکٹ کھیلیں جس سے ملک کی عزت بڑھے۔ ثناءمیر کے مطابق اگلے راﺅنڈ میں پہنچنے کیلئے بھارت اور ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ ورلڈٹی ٹونٹی کے بعد کپتانی چھوڑ دی جائے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

کھیل -