امریکہ میں نواز مودی ملاقات کا امکان ہے‘ سرتاج عزیز،پاکستان ایران کا باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

امریکہ میں نواز مودی ملاقات کا امکان ہے‘ سرتاج عزیز،پاکستان ایران کا باہمی ...
امریکہ میں نواز مودی ملاقات کا امکان ہے‘ سرتاج عزیز،پاکستان ایران کا باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

  

بنکاک ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران نے تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔نوائے وقت کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایشیا تعاون ڈائیلاگ میں شرکت کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ڈان پرامودوینائی‘ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور نیپال کے وزیر خارجہ کمال تھاپا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں تعلیمی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں وسعت دی جاسکتی ہے۔ تھائی لینڈکے وزیر خارجہ نے اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ جواد ظریف سے ملاقات کے دوران سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور معیشت کے شعبوں میں مزید مستحکم کر نے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اس مقصد کیلئے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت مل رہی ہے۔ نیپال کے وزیر خارجہ کمال تھاپا سے ملاقات کے دوران دوطرفہ سیاسی، تجارتی اور معاشی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیرغور آئے۔ سرتاج عزیز نے کہا ہے واشنگٹن میں جوہری سلامتی سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات ہوسکتی ہے تاہم باضابطہ مذاکرات کے بارے میں علم نہیں۔ مودی کے پہلے سال میں صورت حال اچھی نہیں تھی گذشتہ دو ماہ سے بہتر ہے۔ نوازشریف امریکی صدر براک اوباما کی دعوت پر نیوکلیئر سیکورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے واشنگٹن جائیں گے۔

مزید :

قومی -