10 سال قبل 10 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے والی خاتون، اس پیسے نے زندگی کیسے تباہ کر دی اور اب کس حال میں رہ رہی ہے؟ایسی کہانی کہ جان کر انسان سوچنے پر مجبور ہو جائے

10 سال قبل 10 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے والی خاتون، اس پیسے نے زندگی کیسے تباہ کر ...
10 سال قبل 10 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے والی خاتون، اس پیسے نے زندگی کیسے تباہ کر دی اور اب کس حال میں رہ رہی ہے؟ایسی کہانی کہ جان کر انسان سوچنے پر مجبور ہو جائے

  

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر سن رکھا ہوگا کہ پیسے سے خوشیاں نہیں خریدی جاسکتیں۔سننے میں یہ مقولہ غلط لگتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی عورت کے بارے میں بتائیں گے جو 10کروڑ روپے کی لاٹری جیت کر آج بھی پائی پائی کی محتاج ہے اور حال ہی میں ایک پولیس آپریشن میں منشیات بیچتے پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 43سالہ برطانوی نینا ہیوز نامی خاتون 2005ءمیں 7لاکھ پاﺅنڈ(10کروڑ روپے)کی لاٹری جیتی تھی اور اس نے دو گھر خرید لئے لیکن پھر اسے ہیروئین اور کوکین کے نشے کی لت لگ گئی اور اس کا تمام مال و متاع ختم ہوگیا اور وہ بالکل کنگال ہوگئی۔کچھ روز قبل اسے منشیات بیچتے ہوئے کچھ دیگر افراد کے ساتھ پولیس سے ایک آپریشن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔چار بچوں کی ماں نینا نے عدالت میں منشیات لینے کا جرم قبول کیاہے اور اسے دوسال کی قید سنائی گئی ہے۔کمرہ عدالت میں جج نے نینا کو کہا کہ وہ اپنے ہر عمل کی ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتی ہے لیکن اس کی اپنی حالت یہ ہے کہ وہ اپنی کسی بھی غلطی کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔جج کا مزید کہنا تھا کہ وہ تباہی کے راستے پر گامزن ہے اور اگر اس نے اپنے کام ٹھیک نہ کئے تووہ اپنی زندگی مکمل طور پر تباہ کرلے گی۔تاہم اس کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ اسے مردوں نے دھوکہ دیا ہے جس کی وجہ سے اسے اپنے چاروں بچے خود ہی پالنے پڑے جس کی وجہ سے وہ زندگی سے مایوس ہوگئی تھی اور نشے کی لت میں مبتلا ہوگئی۔نینا نے عدالت کو بتایا کہ اسے 2013ءمیں کچھ لوگوں نے ہیروئین کا نشہ لگادیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسے استعمال کرتے ہوئے منشیات بیچنے پر بھی لگادیا۔تاہم جج نے اس کی بات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے اسے کئی مواقع فراہم کئے جن کا استعمال کرکے وہ کامیاب زندگی گزار سکتی تھی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -