آنکھوں کی بینائی تیز بنانے کیلئے گاجر سے زیادہ مفید قدرتی پھل، جدید تحقیق میں تاریخ ساز انکشاف، کمزور بینائی والے افراد کو آسان ترین علاج بتا دیا

آنکھوں کی بینائی تیز بنانے کیلئے گاجر سے زیادہ مفید قدرتی پھل، جدید تحقیق ...
آنکھوں کی بینائی تیز بنانے کیلئے گاجر سے زیادہ مفید قدرتی پھل، جدید تحقیق میں تاریخ ساز انکشاف، کمزور بینائی والے افراد کو آسان ترین علاج بتا دیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کے لئے گاجر کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے پھل کے بارے میں بتائیں گے کہ سن کر اگلی بار ان کا استعمال بڑھا دیں گے۔

یونیورسٹی آف میامی کے تحقیق کار اور پروفیسرایبی گیل کا کہنا ہے کہ انگور کے استعمال سے ہماری آنکھوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میں آکسی ڈیٹو مادوں کے اخراج کی وجہ سے ہماری آنکھ کے ریٹینا کو نقصان پہنچتا ہے اور بینائی متاثر ہوتی ہے لیکن انگوروں میں انٹی آکسیڈینٹس کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ بینائی متاثر کرنے والے آکسی ڈیٹو مادوں کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے ہماری بینائی تیز ہوتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جن لوگوں کی بینائی کم ہوئی تھی کو بھی جب انگور دئیے گئے تو ان کی بینائی ٹھیک ہونے لگی۔Nutritionجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے آنکھ کے جملہ افعال متاثر ہونے سے بینائی کم ہونے لگتی ہے لیکن انگور کے باواعدہ استعمال سے بینائی کو تیز رکھا جاسکتا ہے۔تحقیق کاروں نے چوہوں پر کئے گئے تجربات میں ایک گروہ کو انگور کھلائے جبکہ دوسرے گروہ کو انگوروں کی مقدار کے برابر چینی کھلائی۔تحقیق مکمل ہونے پر دیکھا گیا کہ جن چوہوں کو انگور کھلائے گئے ان کی بینائی دوسرے چوہوں سے بہت زیادہ تیز تھی۔پروفیسرایبی گیل کا کہنا ہے کہ انگوروں میں وٹامن سی،کے اور بیٹا کیروٹین ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں پر ان کا خوشگوار اثرات ہوتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -