زرعی ماہرین کی سرسوں میں فصل کی برداشت اور کٹائی کاعمل بلاتاخیر شروع کر نے کی ہد ایت

زرعی ماہرین کی سرسوں میں فصل کی برداشت اور کٹائی کاعمل بلاتاخیر شروع کر نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (آن لائن)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کہاہے کہ سرسوں میں 30 سے 40فیصد اور رایا میں 70سے 75فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا ، دانے سرخی مائل ، پتے زرد ہونے پر فصل کی برداشت اور کٹائی کاعمل بلاتاخیر شروع کردیاجائے جبکہ کٹائی کر کے فصل کے گٹھے چھوٹے باندھے جائیں اور تین، تین یا چار، چار گٹھیوں کو اونچی جگہوں پر بنے ہوئے کھلیانوں میں کھڑی حالت میں رکھا جائے تاکہ پھلیوں کو بارشوں کی وجہ سے نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے کہاکہ فصل کو آٹھ، دس دن کیلئے دھوپ میں اچھی طرح خشک کیاجائے اور اس کے بعدٹریکٹر یا بیلوں کی مدد سے گہائی کر کے بیج کو علیحدہ کر لیاجائے نیز گہائی کا عمل کینولہ تھریشر کی مدد سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فصل کھیت میں زیادہ دیر کھڑی نہ رکھیں ورنہ دانے جھڑنے شروع ہو جاتے اور پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

مزید :

کامرس -