رواں مالی سال کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 88۔16فیصد کی کمی

رواں مالی سال کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 88۔16فیصد کی کمی

  

 اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 2015-16 ء کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 16.88 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جنوری 2016 ء کے دوران تولیہ کی برآمدات سے 0.64 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جنوری 2015 ء کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات کاحجم 0.77 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا ۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں جنوری کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 16.88 فیصد یعنی 0.13 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید :

کامرس -