کھجور کے کاشتکار وباغبان زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ مرکوز کریں

کھجور کے کاشتکار وباغبان زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ مرکوز کریں

  

لاہور (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے کھجور کے کاشتکاروں وباغبانوں کو رواں ماہ مارچ کے دوران زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ کھجور کے پودے پر نر پھول پہلے لگتے ہیں اس لئے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ پودے کے نر پھول اکٹھے کرکے دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں اور جب نر پھول اچھی طرح خشک ہو جائیں توانہیں شیشے کے جار میں محفوظ کرنے کے بعد کھجور کی زر پاشی کیلئے استعمال کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ زرپاشی سے قبل باغبان زردانوں کو بھی اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ اگر انہیں مکمل طور پر خشک نہ کیاجائے تو نمی رہ جانے کے باعث وہ ناقابل استعمال ہو جاتے ہیں ۔ نر کھجور سے حاصل شدہ زردانوں میں ایک حصہ نر زردانے اور2حصے آٹاملا لیاجائے تو ایک نر کھجور سے 40سے50 تک مادہ کھجوروں کی زرپاشی کی جا سکتی ہے جس سے کھجور کی شاندار فصل کا حصول بھی یقینی ہو جاتاہے۔

مزید :

کامرس -