قوال جاوید سلامت کی اچانک وفات پرفنکاروں ،پروڈیوسرز اور دیگر کا اظہار افسوس

قوال جاوید سلامت کی اچانک وفات پرفنکاروں ،پروڈیوسرز اور دیگر کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی )ماضی کے معروف قوال بخشی سلامت کے بڑے بیٹے قوال جاوید سلامت کی اچانک وفات پر موسیقی کے حلقوں میں تاحال افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں مرحوم کے چھوٹے بھائی موسیقار،گلوکار ندیم سلامت سے فنکاروں ،پروڈیوسرز اور دیگر کا اظہار افسوس جاری ہے۔گلوکار انور رفیع نے جاوید سلامت کی اچانک وفات کو ایک المناک واقعہ قرار دیاہے۔موسیقار وجاہت عطرے نے بخشی سلامت خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے موسیقی کا بڑا نقصان قرار دیاہے۔قوال مہر علی،شیر علی نے بھی جاوید سلامت کی وفات کو فن قوالی کے لئے ایک بڑا حادثہ قرار دیاہے۔ان کے علاوہ قوال زاہد قمر منظور فیض علی فیضی،شہباز فیض،آصف سنتوقوال،نزیر اعجاز،اختر فرید صابر حسین قوال،نایاب علی خان اور رفاقت علی خا ن سمیت دیگر نے جاوید سلامت کی وفات پر مرحوم کے خاندان سے اظہار افسوس کیاہے۔جاوید سلامت دو روز قبل فیصل آباد میں قوال مہر علی کی اہلیہ کے چہلم میں شرکت کے لئے گئے تھے جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ ا نتقا ل کر گئے۔مرحوم کو فیروز والا کے قریب قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

مزید :

کلچر -