تاحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا،میاں ایوب

تاحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ابھی تک بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا،ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے بسوں ،ویگنوں اور پبلک ٹرانسپورٹ والے پرانے کرائے ہی وصول کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورنس کے دعویدار حکمران صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو بیوقوف نہ بنائیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ اور قانون نام کی کوئی چیز بھی کہیں پر نظر نہیں آ رہی ہے اور یہاں پر کسی کی بھی جان ،مال،عزت اور آبرو محفوظ نہیں ،کوئی جائز کام بھی بغیر رشوت کے نہیں ہوسکتا لیکن حکمران دعوی کرتے ہیں کہ ہم سے اچھی گڈ گورنینس کسی کی بھی نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -