جمعیت علماء (نورانی)پنجاب کے زیراہتمام آ ل سنی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس

جمعیت علماء (نورانی)پنجاب کے زیراہتمام آ ل سنی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء پاکستان (نورانی)پنجاب کے زیراہتمام آ ل سنی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس صوبائی آفس سبزہ زار میں منعقد ہوا ۔صوبائی صدر پیر وسیم الحسن نقوی کی زیرصدارت ہونیوالے اس اجلا س میں پیر صفدر گیلانی، مفتی طاہر تبسم، مفتی حسیب قادری، مفتی عمران حنفی، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ خادم خورشید، علامہ ارشد گردیزی، میاں غلام شبیر قادری، جنرل سیکرٹری صاحبزادہ نعیم عارف نوری، سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ عثمان علی جلالی وعلماء مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔ پاکستان کے محب وطن اور اسلام پسند لوگ کسی صورت اسے پورا نہیں ہونگے دینگے۔ حقوق نسواں بل کے نام پر حکومت اسلا می معاشرے پر حملہ آور ہورہی ہے۔اسلام مخالف قوانین بناکر وطن عزیز میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور حکومت مذہبی وسیاسی جماعتوں کو مجبور کررہی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل آئیں۔اگر حکومت ایسے غیر شرعی قوانین قانون سازی کرنے سے باز نہ آئی تو اسکے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔قانون تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی جارہی ہے جو حکومت کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔ مغربی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے اس قسم کے متنازعہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو اﷲ اور اسکے رسول کے احکاما ت کے منافی ہیں۔