عوام آج بھی چودھری شجاعت اور پرویز الہی کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں،فرخ شبیر

عوام آج بھی چودھری شجاعت اور پرویز الہی کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں،فرخ ...
عوام آج بھی چودھری شجاعت اور پرویز الہی کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں،فرخ شبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما فرخ شبیر احمد نے کہا ہے کہ عوام آج بھی ہمارے قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں کیونکہ اس دور میں مہنگائی نہ ہونے کے برابر تھی اور لوڈ شیڈنگ بھی نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ ہسپتالوں میں ادویات فری کرنا اور عوام کے لئے عالمی معیار کی ریسکو 1122جیسے کام ہمارے تاریخی کارنامے ہیں جن کی مثالیں عوام تو دیتے ہیں لیکن دبے لفظوں میں موجودہ حکمران بھی ان اچھے کاموں کی مثالیں دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چودھری برادران اپنی زات کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست کرتے ہیں جبکہ باقی جماعتوں کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف کرسی ہے اور اس کے بعد اپنے اقتدار کو طول دینا ہوتا ہے اور عوام کے ساتھ ان کو زرا سی بھی دلچسپی نہیں ہوتی ہے۔