ویلنشیا ٹاؤن سوسائٹی کے انتخابات:ہمارا ویلنشیا گروپ نے میدان مار لیا

ویلنشیا ٹاؤن سوسائٹی کے انتخابات:ہمارا ویلنشیا گروپ نے میدان مار لیا

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے ) محکمہ کوآپریٹو سے منظور شدہ (ویلنشیا ٹاؤن) کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والے تین سالہ انتخابات 2016-19ء کا میدان ’’ہمارا ویلنشیا گروپ‘‘ نے مار لیا۔اتفاق گروپ، ویلنشیا والینٹیئر، ویلنشیا یونٹی سے کانٹے دار مقابلے کے بعد کثیر ووٹوں سے برتری حاصل کرتے ہوئے پورے پینل کو فتح حاصل ہوئی۔ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کو ملنے والی معلومات کے مطابق شوکت خانم روڈکے قریب واقع ویلنشیا ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی میں تین سالہ انتخابات کے لئے2016-19ء زوروشور سے تیاریاں جاری تھیں جس میں سوسائٹی ھذا کی جانب سے مقامی ممبران کی جانب سے 4گروپ منظر عام پر آئے۔ اتفاق گروپ کی جانب سے صدر ایم اے رؤف، ویلنشیا والینٹیئر کی جانب سے محمد زاہد رشید بطور صدر، ویلنشیا یونٹی کی جانب سے نورین خالد،ہمارا ویلنشیا کی جانب سے خواجہ فرقان بطور صدر کے لئے نامزد امیدوا کھڑے ہوئے۔ چاروں گروپوں کی جانب سے سوسائٹی میں کمپین کا سلسلہ بھی جاری رہا اور ووٹوں کے حصول کے لئے بھی خوب بھاگ دوڑ ہوئی۔ گزشتہ روز محکمہ کوآپریٹو کے افسران کی موجودگی میں الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیاجس میں ہمارا ویلنشیا گروپ کا پورا پینل بھاری اکثریت سے فتح یاب قرار پایا ۔جیتے والے ہمارا ویلنشیا گروپ کے صدر خواجہ فرقان اور جنرل سیکرٹری خواجہ عاصم نے جیتے کے بعد سوسائٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ایک بار پھر اپنے منشور پر عمل پیرا ہونے کا یقین دلایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -