پنجاب حکومت اپوزیشن ارکان سے مسلسل امتیازی سلوک کر رہی ہے ،اعجاز چودھری

پنجاب حکومت اپوزیشن ارکان سے مسلسل امتیازی سلوک کر رہی ہے ،اعجاز چودھری

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدراعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپوزیشن ارکان سے مسلسل اامتیازی سلوک کر رہی ہے ، پی ٹی آئی سے ہارنے والوں اپنے چہیتوں کو کروڑوں روپے کی سکیمیں دی جا رہی ہیں ، اپوزیشن ارکان کو فنڈز جاری نہ کرنا معزز ممبران اسمبلی اور ووٹروں کی توہین ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خود ساختہ خادم اعلیٰ کمیشن کے چکر میں اپوزیشن ارکان سے امتیازی سلوک بند کریں ، اگر اربوں روپے کے فنڈز اپنے ہی درباریوں کو دینے ہیں تو پھر بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی کیا فائدہ۔ پنجاب حکومت کی اس تعصبانہ سوچ سے اس کا چہرہ عوام کے سامنے کھل کر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ میں اصول نام کی کوئی چیز نہیں ، پنجاب کے حکمرانوں نے اپنے ہر دور اقتدار میں یہی دوہرا معیار اپنایا اور اپوزیشن جماعتوں کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -