پِلاک، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے تحت مکالمے کا اہتمام

پِلاک، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے تحت مکالمے کا اہتمام

  

لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے تحت ’’سماجی ہم آہنگی کے تقاضے‘‘ کے عنوان سے ایک مکالمے کا اہتمام کیا گیا جس میں محترم ہارون عدیم نے پاکستانی معاشرے میں موجود تفاوت کی نشاندہی کرتے ہوئے سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے ذرائع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر موجودہ دور تک مذہب اور سیاست ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم رہے جس کے باعث معاشرہ طبقاتی تقسیم کا شکار ہوتا چلا گیا اور اب ہم مختلف گروہوں اور فرقوں میں تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک قوم بن کر ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ تقریب میں موجود حاضرین نے مکالمے کا حصہ بنتے ہوئے مختلف سوالات کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ادارے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغرا صدف نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کے مکالموں کا مقصد صحیح صورتِ احوال کی جانب عوامی رائے کو ہموار کرنا ہے اور پنجاب انسٹیٹیوٹ مستقبل میں بھی اس طرح کے مباحث کا اہتمام کرتا رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -