ایل ڈی اے سٹی سکیم کیلئے 1040کنال مزید اراضی کا سیکشن 4کا نوٹیفکیشن جاری

ایل ڈی اے سٹی سکیم کیلئے 1040کنال مزید اراضی کا سیکشن 4کا نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور ( اقبال بھٹی)لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی سکیم کے لئے موضع سدھڑ کی 1040کنال مزید اراضی کا سیکشن 4کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے اس سے پہلے ایل ڈی اے سٹی کے لئے 5060کنال اراضی خریدی گئی تھی جو کہ ڈیویلپرز کے ذریعے حاصل کی گئی تھی اب ایل ڈی اے سٹی کی کل اراضی 6100کنال ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی بنائی جانے والی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے لئے ادارے نے مزید1040کنال اراضی موضع سدھڑ کاسیکشن4کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس سے پہلے ایل ڈی اے سٹی سکیم کی اراضی 5060کنال تھی جوکہ اب 6100کنال ہوگئی ہے 5060کنال اراضی ایل ڈی اے کی طرف سے بنائے گئے ڈیویلپرز کی طرف سے خریدی گئی تھی جبکہ ڈیویلپرز موضع سدھڑ کی 75فیصد اراضی خرید سکے تھے جبکہ 25فیصد اراضی موضع سدھڑ کی نہ خرید سکے تھے اور اب ایل ڈی اے نے ایکٹ1894کے تحت باقی ماندہ25فیصدموضع سدھڑ کی بچ جانے والی اراضی کا بھی سیکشن 4کا نوٹس جاری کر دیا ہے یاد رہے کہ اگر کسی موضع کا75فیصدرقبہ سرکاری سکیم کا حصہ بن جاتاہے توباقی25فیصد کا سیکشن4کانوٹسجاری کیا جاسکتا ہے ایل ڈی اے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کی پلانگ عثمانی اینڈ عثمانی کمپنی کر رہی ہے جو کہ ڈی ایچ اے کراچی کی پلانگ کرتی ہے ایل ڈی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے سٹی بین الاقوامی میعارکی سکیم ہوگئی اور یہ واحد سکیم ہے جس میں سپورٹس زون علیحدہ کمرشل زون علیحدہ ایجوکیشنل زون علیحدہ میڈیکل زون علیحدہ اور100کے قریب پارکس بنائے جائے گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکیم کی پلانگ بڑی سوچ سمجھ سے کی جاتی ہے کیوں کہ جب ایک دفعہ پلانگ مکمل ہو جائے تو پھر اس میں ترمیم نہیں کی جا سکتی بظاہرتو اب سکیم کی پلانگ میں کوئی رکاوٹ نہ ہے بس جیسے ہی عثمانی اینڈ عثمانی کمپنی پلانگ مکمل کرتی ہے اور نقشہ مکمل ہوتا ہے سکیم کی ڈیویلپمنٹ کا کام شروع کر دیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -