کبھی بیان بغیر مطالعہ یا کسی کمزور راوی سے سن کر نقل نہیں کیا،مولانا محمد سرفراز

کبھی بیان بغیر مطالعہ یا کسی کمزور راوی سے سن کر نقل نہیں کیا،مولانا محمد ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )میں نے جو کچھ سیکھا اپنے اکابر سے سیکھا اکابر سے وابستہ رہنے میں ہی خیر ہے کبھی بھی میں نے بیان بغیر مطالعہ یا کسی کمزور راوی سے سن کر نقل نہیں کی نئے فارغ التحصیل علماء کو اپنے اکابر سے مضبوط رابطہ انکی زندگیوں کا مطالعہ ،سوانح اور انکے کارناموں سے اپنے آپ کو با خبر رکھنے کے لیے سنجیدہ اور پختہ کار حضرات کے مضامین کو پڑھنے کی عادت بنانی چاہیے۔میرے تبلیغی بیانات کی اصلاح خود امام اہلسنت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ اورعم مکرم مولانا عبدالحمید سواتیؒ نے کی انداز اور گفتگوکرنے کا سلیقہ میں نے مولانا محمد علی جالندھریؒ سے پایا جنکے متعلق مشہور ہے کہ وہ مثالوں کے ذریعے اپنے ما فی الضمیر کو عوام و خواص کو سمجھانے میں کامیاب ہوتے تھے علماء پرزور دیا کہ اپنے اکابرکے علمی،تحریکی اور تدریسی کارناموں سے با خبر رہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر شیخ الحدیث مولانا زاہدالراشدی نے جامعہ عثمانیہ قینچی امرسدھو میں خطبات راشدی جلد نمر ۲کی تقریب رونمائی کے موقع پر علماء کرام خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیرشیخ الحدیث مولانا محب النبی نے کی۔جمعیۃ علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ خطبات راشدی سینکڑوں کتب کا نچوڑاور سینکڑوں اسفار میں پیش آنے والے مسائل اور باہمی مکالموں کا لب لباب ہے۔مولانا قاری جمیل الرحمن اختر نے کہا کہ یہ محض اللہ کی توفیق سے ہوا ہے کہ مولانا زاہدالراشدی کے خطبات پر مشتمل دوجلدیں شائع کرنے کا موقع ملا۔ماہنامہ آب حیات کے مدیر مولانا محمودالرشید حدوٹی نے کہا کہ خطبات راشدی ہم جیسے طالب علموں کے لیے بہت بڑا ذخیرہ ہے۔پروفیسرڈاکٹر زاہد علی ملک نے کہا کہ ہم سب مولانا محمد سرفراز خان صفدراور آپکے خانوادے کی علمی کاوشوں کے خوشہ چین ہیں انہوں نے مولانا قاری جمیل الرحمن اختر اس عظیم کاوش پر مبارکباد پیش کی۔تقریب میں پیررضوان نفیس ،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبید الرحمن معاویہ،پیرمحمدزبیرجمیل مولانا عبیداللہ انور،مولاناعبدالعزیزو دیگرعلماء کرام نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -