ا س وقت ملکی سیاست لوٹ مار اورکرپشن کا کھیل بن چکی ہے،ذکراللہ مجاہد

ا س وقت ملکی سیاست لوٹ مار اورکرپشن کا کھیل بن چکی ہے،ذکراللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت گڈگورننس میں ناکام ہوئی تو عوام کا غم وغصہ خانہ جنگی کی صورتحال پیداکرسکتا ہے۔ ا س وقت ملکی سیاست لوٹ مار اورکرپشن کا کھیل بن چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے آئی ایک ایم اے کے زیر اہتمام تیسری سالا نہ ہو میوپیتھک یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، امیر صوبہ میاں مقصود احمد ، ڈاکٹر میاں جمیل ، ڈاکٹر نعیم احمد فاروقی ، احمد علی سلطان ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان ، ڈاکٹر شوکت ، ڈاکٹر طارق منہاس و دیگر نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ملکی بقا اوراستحکام کرپشن کے خاتمے کے بغیرممکن نہیں ۔ گڈگورننس میں ناکامی پر معاشرے میں احساس محرومی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔بے رحم احتساب کے عمل کو اختیار کرکے ہی پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی کرپشن کے خلاف مہم عوام کی آواز بن چکی ہے۔لہذا اب مزید لوٹ مار اورکرپشن کی سیاست نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر ملکی خزانے سے 1200ارب کی کرپشن ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کا ہر ادارہ اپاہج اور مفلوج ہوگیا ہے۔ ملکی بقااور استحکام کے لیے قوم کو امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک سے کرپشن اورلوٹ مار کے بازار کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -