پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست کی ہے،ثمینہ گھرکی

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست کی ہے،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست کی ہے شہر لاہور میں ایک طویل اقتدار رکھنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) نے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لئے بھی دھکے کھانے پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے وقت مسلم لیگ (ن) نے عوام کو سہانے خواب تو بڑے دکھائے لیکن حکومت سنبھالتے ہی ان غریب عوام کو یکسر نظراندازکردیا گیا ہے حکومت نے عوام کو اندھیروں میں رکھا ہواہے میگاپراجیکٹس کی تعمیرتو کی جا رہی ہے لیکن زراعت،تعلیم اورصحت کا نظام بالکل تباہ ہوکر رہ گیا ہے ہسپتالوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹ اور اقتدار حاصل کرکے بعد میں عوام کو ہی تنگ کرتی ہے ترجیحی بنیادوں پر غریب عوام کے بنیادی مسائل کو حل نا ان کے ایجینڈے میں شامل ہی نہیں ہے ۔