غیر قانونی شکار پر کارروائی کیلئے کمیٹی تشکیل

غیر قانونی شکار پر کارروائی کیلئے کمیٹی تشکیل

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد ایاز خان نے رحیم یار خان و چولستان میں تیتر، تلور اور ہرن کے غیرقانونی شکار میں ملوث بااثر افراد کے بارے میں ملنے والی مبینہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی وائلڈ لائف خالد ایازخان کو گذشتہ رات اطلاع ملی تھی کہ کچھ بااثر افراد چولستان میں تیتر، تلور اور ہرن کا شکار کر رہے ہیں جس پر انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلی حیات راولپنڈی ریجن انور مان کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنگلی حیات لاہور ریجن اور اعزازی گیم وارڈن بہاولپور ڈویژن رانا وسیم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تمام معاملے کی چھان بین کرکے جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -