وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گڈ گورننس نے پنجاب میں انقلاب برپا کر دیا ہے، رانا اقبال

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گڈ گورننس نے پنجاب میں انقلاب برپا کر دیا ہے، رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء و جنرل کونسلر یونین کونسل نمبر17محمد شفیق مغل نے کہا ہے کہ انشا ء اللہ مسلم لیگ ن اپنی کاکردگی کی بنیاد پر الیکشن 2018میں عوام کے سامنے سرخرو ہو گی،شریف برادران کی قیادت میں عوام کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست فاش دینگے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گڈ گورننس نے پنجاب میں انقلاب برپا کر دیا ہے،حکو مت اپنی مدت پوری کرے گی ،الیکشن 2018 ء میں ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی اپنی شاندا ر کارکردگی کی بنیا دپر کامیابی حاصل کرے گی، سیاسی شعبدہ بازی کادور گزر چکا ، اب وہی کا میاب ہو گا جو ملک کے لیے ، جمہوریت کے لیے اورعوام کے لیے کا م کرے گا۔ قائد میاں نوا زشریف اور میاں شہبازشریف ملکی مسائل کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، آج ملک کی صورتحال مختلف ہے اورکراچی میں رونقیں واپس آرہی ہیں ۔شریف برادران نے خدمت کی سیاست کواپنایا جبکہ ہمارے مخالفین نے صرف لوٹ مار کی۔ مسلم لیگ ن ملک بھی مقبول ترین جماعت ہے عوام جانتے ہیں پاکستان کو آگے لے جانے والے کون ہیں اور کس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے کئی ملکوں میں کیا گیا ہے۔