دنیا بھرمیں گندم کی پیداوار72 کروڑٹن رہے گی

دنیا بھرمیں گندم کی پیداوار72 کروڑٹن رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عالمی ادارہ خوراک نے کہاہے کہ قحط سالی کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیداوار بہتر کروڑٹن رہنے کا امکان ہے پاکستان سمیت چین میں گندم کی کاشت اورپیداوارمیں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔عالمی ادارہ خوراک کے مطابق رواں سال روس یوکرائن بھارت سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں قحط سالی اور خشک موسم کی وجہ سے گند م کی پیداوارمیں ایک اعشاریہ چارفیصد کی کمی ہوسکتی ہے جس کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیداوربہتر کروڑ تیس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے تاہم یہ شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک کروڑ ٹن کم ہے۔ اس کے برعکس پاکستان اورچین میں رواں سال زیادہ رقبے پرگندم کی کاشت کی جاسکے گی جس سے پیدوار میں بھی ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -