تیل کی پیداوارجلد 10 لاکھ بیرل ہو جائیگی،ایران

تیل کی پیداوارجلد 10 لاکھ بیرل ہو جائیگی،ایران

  

ایرانی حکومت خام تیل کی اپنی پیداوار میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرن کے وزیر اقتصادیات علی طیبانیہ نے کہا ہے کہ خام تیل کی یومیہ پیداوار 10 لاکھ بیرل تک جلد پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی خام تیل جلد ہی عالمی منڈی میں دستاب ہو گا۔ دوسری جانب عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام کا رجحان بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والی جوہری معاہدے کے بعد رواں سال جنوری سے ایران نے ملک میں موجود خام تیل کی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -