پاکستان کسٹمز کے محصولات میں 12.5 فیصد کا اضافہ

پاکستان کسٹمز کے محصولات میں 12.5 فیصد کا اضافہ

  

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال 2015۔16ء کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز کے محصولات میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 2016۔16 ء کے دوران پاکستان کسٹمز نے 677 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2014۔15 ء میں جولائی تا فروری کے دوران پاکستان کسٹمز کے محصولات کا حجم 602 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اسطرح رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران کسٹمز کے محصولات میں 75 ارب روپے یعنی 12.5 فیصد کا خوشگوار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -