دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اپنی تنخواہ سے حصہ ڈالیں، تیونسی وزیراعظم کی اپیل

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اپنی تنخواہ سے حصہ ڈالیں، تیونسی وزیراعظم کی ...

  

تیونیسا (اے پی پی) تیونس کے وزیراعظم حبیب اسد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تنخواہوں میں سے کچھ پیسے انسدادِ دہشت گردی کے لیے دیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق تیونسی وزیراعظم نے سرکاری ملازمین اور اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیداروں کو دعوت دی کہ وہ اپنی ایک دن کی تنخواہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے بنائے گئے حکومتی فنڈ میں جمع کرائیں۔ انہوں نے عام عوام سے بھی کہا کہ وہ اس حکومتی اقدام میں مدد فراہم کریں۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب کہ صدر نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اس حکومتی فنڈ میں جمع کرانے کے اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -