قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سری لنکا کو وارم اپ میچ میں زیر کرنے کیلئے سخت پریکٹس

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سری لنکا کو وارم اپ میچ میں زیر کرنے کیلئے سخت پریکٹس

  

 ایڈن گارڈنز(آن لائن)پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کو وارم اپ میچ میں زیر کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔اس سلسلے میں کوچ قوار یونس کی قیادت میں ٹیم گزشتہ روز کولکیہ کے ایڈن گارڈن میں سخت سیکیورٹی کیساتھ پہنچی۔قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت سے قبل پریکٹس سیشن میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش ،قومی ٹیم سخت سیکورٹی میں ایڈن گارڈنز پہنچی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی 20 ٹیم نے سری لنکا کو وارم اپ میچ میں زیر کرنے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ گرین شرٹس نے ایڈن گارڈنز میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ ورلڈ ٹی 20 کے لیے گرین شرٹس نے آئی لینڈز کے خلاف وارم اپ میچ سے پہلے پریکٹس کا آغاز کردیا۔ قومی ٹیم سخت سیکورٹی میں ایڈن گارڈنز پہنچی۔ پاکستانی پلیئرز نے گراؤنڈ میں پہنچ کر پہلے تو ورزش کی جس کے بعد ٹیم بیٹنگ باؤلنگ کو اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے پسینہ بہا رہی ہے۔ وارم اپ سیشن میں ہیڈ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں کو ٹپس دینے میں مصروف رہے ۔ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف واحد وارم اپ میں 14 مارچ کو کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -