ورلڈٹی20،خطرات کے پیش نظر، کھلاڑیوں،آفیشلزاور امپائروں کی انشورنس

ورلڈٹی20،خطرات کے پیش نظر، کھلاڑیوں،آفیشلزاور امپائروں کی انشورنس

  

 کولکتہ (آن لائن)بھارتی شدت پسند وں اور سیاسی جماعتوں کے دھمکیوں کے پیش نظر آئی سی سی نے گرین شرٹس سمیت تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں ،ان کے ہمراہ آنے والے آفیشلز اور امپائروں کی انشورنس کرالی ہے،جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑی اور11 ٹیم آفیشلز انشورڈ ہوگئے ہیں،آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے تمام ایونٹ انشورڈ ہوتے ہیں۔پاکستانی ٹیم بھارت میں جن جن میدانوں میں ورلڈ کپ میچ کھیلے گی وہ گراونڈ بھی انشورڈ ہیں، اگر کوئی کھلاڑی حادثے کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اہلخانہ کو اس کا معاوضہ ملے گا جبکہ ہنگامہ آرائی کی صورت میں اسٹیڈیم کی بھی انشورنس کرائی گئی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق یہ معمول کی پریکٹس ہے،ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی مردوں اور خواتین کی 26 ٹیموں کے علاوہ امپائروں اور میچ ریفری کا بھی انشورنس کرایا گیا ہے۔

کسی بھی حادثے کی صورت میں کھلاڑیوں کے اہلخانہ انشورنس کے حق دار ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -