انڈر 14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا لیگ مرحلہ آج شروع ہو گا

انڈر 14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا لیگ مرحلہ آج شروع ہو گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا لیگ مرحلہ (آج) پیر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شہزاد اختر علوی ریفری کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ خلیل چعتائی ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ہو نگے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق دوسرا لیگ مرحلہ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کی اشتراک سے ہو رہا ہے جس میں 4 غیر ملکی اور12 پاکستانی شرکت کرینگے۔ سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے کہا کہ اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈ لیگ میں بوائز انڈر14اورڈبلز جبکہ لیڈیز انڈر14اور ڈبلزکے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ دوسرے لیگ مرحلے میں برطانیہ، سری لنکا اور ملائیشیا کے مرد کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ ویمنز ایونٹ میں یو اے ای کی ذوحہ عاصم حصہ لیں گی۔ سیکریٹری نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دو بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی خوش آئند بات ہے، اس سے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے بحال ہوں گے۔ امید ہے کہ پاکستان میں دیگر ٹینس کے مقابلے بھی بہت جلد بحال ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -