ورلڈ ٹی 20 میں عمدہ نتائج کیلئے آئی پی ایل کا تجربہ آزمائیں گے ، اسٹیون اسمتھ

ورلڈ ٹی 20 میں عمدہ نتائج کیلئے آئی پی ایل کا تجربہ آزمائیں گے ، اسٹیون اسمتھ

  

کولکتہ(آئی این پی) میزبان ملک بھارت کیلئے اس کی اپنی نجی لیگ خطرہ بننے لگی ہے کیونکہ آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں اچھے آغاز کیلئے آئی پی ایل کے تجربے سے مدد لیں گے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کیبنٹ میں صرف ایک ٹرافی کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور ٹیم میں پندرہ ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو فارم میں ہونے کے باعث یہ ہدف ممکن بنا سکتے ہیں۔ کینگرو کپتان کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ میں بہترین کرکٹ کھیلی اور ہر سیریز یا ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے مناسب صلاحیت بھی موجود ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -