انٹرڈیپارٹمنٹل ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ 15مارچ سے شروع ہوگا
لاہور( اپنے خبر نگار سے) سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن حکومت پنجاب لاہور ریجن کے زیراہتمام لاہور میں وفاقی محکموں کے درمیان انٹرڈیپارٹمنٹل ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ 15مارچ سے شروع ہوگا ۔ وحدت ایگلٹس (ڈونگی گراؤنڈ) وحدت روڈ میں17مارچ تک جاری رہنے والا ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کے لئے انٹری فیس 11مارچ تک سٹاف ویلفیئر آفس میں جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ ڈراز 14مارچ 2بجے نکالے جائیں گے۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو10ہزار روپے انعام اور ٹرافی دی جائے گی۔