عراقی سیکورٹی فورسز نے دو علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا

عراقی سیکورٹی فورسز نے دو علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا

  

بغداد (اے پی پی)عراق میں سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبار کے دو علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔الفرات نیوز ایجنسی نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی انسداد دہشت گر دی فورس نے البوطیبان اور السفیریہ علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ خبروں کے مطابق عراقی سیکورٹی فورس نے ان علاقوں کے بہت سے گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ عراقی فورس نے اپنے اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی متعدد بکتر گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ الانبارکے ان دوعلاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایسے وقت آزاد کرایا گیا ہے جب عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے دنوں صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف زبردست کامیابیاں حاصل کی تھیں

مزید :

عالمی منظر -