امریکی جیل میں ہنگامہ آرائی جیل وارڈن سمیت 2اہلکارزخمی

امریکی جیل میں ہنگامہ آرائی جیل وارڈن سمیت 2اہلکارزخمی

  

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی ریاست الاباما کی جیل جھڑپ کے دوران جیل وارڈن سمیت 2اہلکارزخمی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست الاباما کیشہر اٹمور میں واقع جیل میں مشتعل قیدیوں نے جیل کے مختلف حصوں میں آگ لگا دی جیل حکام اور قیدیوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران جیل وارڈن سمیت 2اہلکار چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی پر قابو پاتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -