شامی حکومت نے منصب صدارت پر مذاکرات مسترد کر دیئے

شامی حکومت نے منصب صدارت پر مذاکرات مسترد کر دیئے

  

دمشق (اے پی پی) شامی حکومت نے امن مذاکرات میں منصبِ صدارت کے موضوع پر کسی بھی بات چیت کو مسترد کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایسے کسی مذاکرات میں شریک نہیں ہو گی، جس میں کوئی بھی فریق منصبِ صدارت کو موضوع بنائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں صدر بشارالاسد کو ایک سرخ لکیر کی حیثیت حاصل ہو گی۔ دمشق حکومت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب آج پیر کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں شام کے موضوع پر امن مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -