کمنٹیٹر محمد ادریس کوکولکتہ کے بجائے ممبئی اور دہلی کا ویزہ دیدیا گیا

کمنٹیٹر محمد ادریس کوکولکتہ کے بجائے ممبئی اور دہلی کا ویزہ دیدیا گیا

  

لاہور(آن لائن)پاکستان کے مشہور ریڈیو کمنٹیٹر محمد ادریس دہلی اور ممبئی کا ویزہ ملنے پر حیران اور پریشان ہیں کیونکہ یہاں پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا کوئی میچ شیڈول نہیں۔ادریس کے مطابق، وہ میگا ایونٹ کی کوریج کرنے کیلئے انڈیا جانے والے تھے مگر اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن نے انہیں صرف ممبئی اور دہلی کا ویزہ دیا ہے۔ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کیتمام میچ کولکتہ اور موہالی میں شیڈول ہیں۔ 19 مارچ کو کولکتہ میں انڈیا سے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم موہالی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔ادریس نے بتایا کہ ویزہ جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ممبئی اور دہلی کے سوا کسی دوسرے شہر نہیں جا سکتے۔’یہ پریشان کن صورتحال ہے اورمیں سوچ رہا ہوں کہ انڈیا جاؤں بھی یا نہیں کیونکہ میری پہلی ترجیح کولکتہ اور موہالی جانا تھا‘۔ادریس نے مزید بتایا کہ انہیں 11 مارچ کو ویزہ جاری ہوا اور اس وقت تک پاکستان 150 انڈیا کا اہم میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل ہو چکا تھا، مگر اس کے باوجود انہیں کولکتہ کا ویزہ نہیں دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -