شمالی کوریا کی آب دوز

شمالی کوریا کی آب دوز

  

پیانگ یانگ (اے پی پی) امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک آب دوز ملک کے مشرقی ساحل سے لاپتا ہوگئی ہے۔سی این این' نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی افواج گزشتہ کئی روز سے آب دوز تلاش کر رہی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے آب دوز کی تلاش کی سرگرمیوں اور گمشدگی کی گزشتہ کئی روز سے جاری تحقیقات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔تاحال یہ واضح نہیں کہ آب دوز کسی زیرِ آب مشن پر ہے یا کسی حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ آب دوز معمول کی ایک مشق انجام دے رہی تھی ۔

جب اس میں بعض تیکنیکی خرابیاں پیدا ہوگئیں۔

مزید :

عالمی منظر -