امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں شروع

امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مسلح فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں جنہیں دونوں ملکوں نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی مشترکہ مشق قرار دیا ہے۔فوجی مشقوں کا آغاز ہفتے کو جزیرہ نما کوریا میں ہوا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں میں جنوب کے تین لاکھ جب کہ امریکہ کے 17 ہزار سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔مشقوں کے آغاز سے قبل امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پوہانگ کے نزدیک ہونے والی ان مشقوں میں امریکی میرینز کے 55 ہوائی جہاز اور امریکہ اور جنوبی کوریا کے 30 بحری جنگی جہاز شریک ہیں۔مشترکہ مشقیں8 ہفتوں تک جاری رہیں گی جن میں شریک دونوں ملکوں کے فوجی دستے بری، بحری اور فضائی تینوں محاذوں پر دشمن کیمقابلے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -