یورپ بھر سے سوشل ڈیموکریٹ رہنما پیرس میں پہنچ گئے

یورپ بھر سے سوشل ڈیموکریٹ رہنما پیرس میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (اے پی پی) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے یورپی یونین کی مختلف رکن ریاستوں کے سوشل ڈیموکریٹ رہنماؤں کی پیرس آمد کا خیرمقدم کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رہنما پیرس میں اپنے اجلاس میں یورپ کو درپیش مہاجرین کے بحران کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین کی اقتصادیات میں ترقی کے موضوع پر بھی یہ رہنما تبادلہ خیال کریں گے۔ پیرس پہنچنے والے رہنماؤں میں اطالوی وزیراعظم، نائب جرمن چانسلر اور یونانی وزیراعظم ایلکسس سپراس شامل ہیں۔ انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت سیریزا کے رہنما سپراس کو اس اجلاس میں مبصر کا درجہ دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -