سعودی دارالحکومت ریاض میں بہار میلہ، 10 لاکھ پھولوں کا خوبصورت نظارہ

سعودی دارالحکومت ریاض میں بہار میلہ، 10 لاکھ پھولوں کا خوبصورت نظارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی_عرب کے دارالحکومت میں اس سال بہار ریاض میلے کی خاص بات دس لاکھ سے زیادہ پھولوں سے تیار کیا جانے والا خوبصورت پینوراما "عزم کی آندھی" ہے۔ اس کے علاوہ پھولوں کی 10 مختلف اقسام پر مشتمل ایک قالین بھی تیار کیا گیا ہے جس نے آئندہ پیر کے روز سے شروع ہونے والے سالانہ میلے کی جگہ کو ڈھانپ لیا ہے۔مختلف اقسام اور رنگوں کے پھولوں سے سجا یہ قالین عجیب دلفریب منظر پیش کرتا ہے۔ ان پھولوں کو سکریٹریٹ کے پود گھروں (نرسری) میں لگایا گیا ہے جس سے یہ دیدہ زیب رنگوں کے قالین کی تصویر پیش کررہے ہیں۔ریاض صوبے کا سکریٹریٹ کوشش کررہا ہے کہ بچوں اور کم سن شہریوں کے لیے آگاہی کے ایسے پیغامات پر مشتمل پروگرام شروع کیے جائیں

مزید :

عالمی منظر -