جنوبی امریکہ شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں

جنوبی امریکہ شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں

  

نیو یارک (اے پی پی) جنوبی امریکا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ جنوبی امریکا کے مختلف علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ ریاست آرکنساس، لوزیانا اور ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، لوزیانا کے شہر ہیمنڈ میں حکام نے شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -