سرینا ولیمز اور اگنیسکا راڈونسکا انڈین ویلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

سرینا ولیمز اور اگنیسکا راڈونسکا انڈین ویلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں
سرینا ولیمز اور اگنیسکا راڈونسکا انڈین ویلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

  

انڈین ویلز(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین ویلز، کیلیفورنیا میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے جرمنی کی لارا سیگمنڈ کو بآسانی 6۔2 اور 6۔1 سے شکست دی۔عالمی نمبر تین پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا کو سخت مقابلے کے بعد 6۔3 ، 3۔6 اور 7۔5 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ رومانیہ کی سمونہ ہالپ نے امریکا کی وی کنگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6۔1 اور 6۔1 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

امریکا کی وینس ولیمز کو جاپان کی کرومی نارا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یوکرین کی لیزا سرینکو نے اٹلی کی سیرا ایرانی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -