سمبڑیال :ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4خواتین سمیت 11افراد زخمی

سمبڑیال :ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4خواتین سمیت 11افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سمبڑیال (نمائندہ پاکستان)رکشہ الٹنے سمیت 4مختلف مقامات پر حادثات کے دوران 4خواتین سمیت 11 افراد زخمی ،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق پہلے حادثہ میں بھوپالوالہ نشترآبادروڈ پر اچانک رکشہ الٹنے سے بھوپالوالہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور عبدالستار ،طلحہ ستار ،نور فاطمہ ، شمیم بی بی ، دوسرے حادثہ میں فردوس پورہ کے قریب ایمبولینس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار صابر شاہ ولد سید شاہ سکنہ کوٹھہ چشتیاں اور اس کی بیوی صغراں بی بی، تیسرے حادثہ میں نورپورہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار آصف ولد گُل دراز اپنے بیوی حنا اوربیٹے فیضان کے ہمراہ جارہے تھے کہ رسول پورہ کے قریب رکشہ سے ٹکرانے سے جبکہ لاری اڈا سمبڑیال پر موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے ریاض احمد ولد ابراہیم سکنہ محلہ کمہاراں اورخرم شہزاد ولد طالب حسین سکنہ کوٹلی نوناں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدا د کے لیے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -