دھوکہ دہی سے لاکھوں مالیت کا گنا زمیندار سے ہتھیانے والے شوگر ملزملازمین پرمقدمہ درج

دھوکہ دہی سے لاکھوں مالیت کا گنا زمیندار سے ہتھیانے والے شوگر ملزملازمین ...

  

پیرمحل(نمائندہ خصوصی+نمائندہ پاکستان )دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے مالیت کا گنا زمیندار سے ہتھیانے والے شوگر ملزملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیل کے مطابق شوگر ملز کمالیہ ملازمین خالد اقبال گوندل، محمد یاسین ،عاطف گل، غلام شبیر، ملک اختر اعوان نے مبینہ طور پر صلاح مشورہ ہوتے ہوئے موضع نواب بھوتی کے زمیندار ریاض حسین درسانہ کو جعلی سی پی آر جاری کرتے ہوئے گنا مالیت 1750473روپے مالیت ہتھیا لیا زمیندار مذکورہ جاری کردہ سی پی آر ہاتھوں میں اٹھائے شوگر ملز کمالیہ کے چکر لگاتا رہا مگر داد رسی نہ ہونے پر عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی تو ایڈیشنل سیشن جج نے فراڈ میں ملوث شوگر ملز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تو پیرمحل پولیس نے بجرم406ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -