دو سگے بھائیوں کا قتل،مرکزی ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل

دو سگے بھائیوں کا قتل،مرکزی ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل

  

لاہور(وقائع نگار) پولیس نے نولکھا کے علاقے میں دیرینہ رنجش پر دو سگے بھائیوں کے قتل کے مرکزی ملزم زین کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظراس کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈلوا دیا۔پولیس کے مطابق شادباغ کے رہائشی زین نے دیرینہ رنجش پر اپنے محلے دار عثمان اور اسد کو انکی دکان واقع برانڈرتھ روڈ پرفائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا تھا۔مقدمہ تھانہ نولکھا میں درج کیا گیا تاہم ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کے بیرون ملک فرا رہونے کے خدشے کے پیش نظر اسکا نام ای سی ایل میں شامل کروادیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے اس سے رابطہ رکھنے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے چند افراد کو حراست میں لے رکھا ہے مگر مرکزی ملزم سمیت مقدمے میں نامزد کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزید :

علاقائی -