ساہیوال، پلاٹ کے تنازع پر قبضہ گروپ کی فائرنگ سے 5افراد زخمی

ساہیوال، پلاٹ کے تنازع پر قبضہ گروپ کی فائرنگ سے 5افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال( بیو رو رپورٹ) ساہیوال ملتان روڈ پر چک 9-135اے ایل موڑ 34بستی میں ایک پلاٹ کے تنازع پر قبضہ گروپ کی فائرنگ گولیاں لگنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں تین زخمیو ں محمد ندیم،مسماۃ روبینہ اور پرویز کی حالت نازک ہے مشتعل مظاہرین نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی حملہ آوروں کی گاڑی پر قبضہ اورگاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، مظاہرین نے روڈ بلا ک کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بستی 34موڑ کا ایک پلاٹ ایک مرلہ تین سرساہی خلیل احمد اور نذیر احمدکے قبضہ میں تھا اور نثار احمد اور سلیم نے ملکیت کا دعوی کر کے جھگڑا کھڑا کر لیا تو خلیل احمد نے عدالت سے پانچ اپریل 2016تک حکم امتناعی حاصل کر لیا تو اس پر نثار احمد گروپ نے قبضہ گروپ پارٹی سے رابطہ کر کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کے لیے آتشی اسلحہ سے مسلح بیس افراد نے دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جبکہ ملزموں کی فائرنگ کے نتیجہ میں محمد ندیم ، محمد آعظم کی بیوی روبینہ ، پرویز، قاسم اور وقاص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے مشتعل بستی کے مکینوں کو دیکھ کر حملہ آور اپنی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔مشتعل مظاہرین نے گاڑی پتھراؤں کر کے تباہ کر د ی اور موٹر سائیکل کو آگ لگا دی اورگاڑی میں سے پولیس نے چار ناجائز بندوقیں اور پستول بھی برآمد کر لیے۔

مزید :

علاقائی -