ساہیوال، ملاوٹ شدہ اور مضرصحت دودھ ،دہی اور کھویا کی فروخت جاری

ساہیوال، ملاوٹ شدہ اور مضرصحت دودھ ،دہی اور کھویا کی فروخت جاری

  

ساہیوال (بیو رو رپورٹ ) شہر بھر اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ اور مضرصحت دودھ ،دہی اور کھویا کی فروخت جاری ۔تفصیلات کے مطابق شہر اور گردو نواح میں جعلی دودھ مافیا نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیری فارموں اور ملک پوائنٹس کی آڑمیں ملاوٹ شدہ دودھ کی منی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں خطر ناک کیمیکلز اور مختلف پاؤڈر ز سے تیار ہو نیوالا دودھ ،دہی ،کھویا اور دیگر اشیاء کے استعمال سے شہری کینسر ،ہیپا ٹائٹس ،امراض قلب ،معدے اور پیٹ کی بیماریوں میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں پلاسٹک کے برتنوں کی ممانعت کے باوجود یہ مکروہ دھندہ کر نے والے انہیں استعمال کر رہے ہیں جعلی دودھ سپلائی کر نے والے عناصر دودھ تیار کر کے انہیں شہر کے لاری اڈوں ،ہوٹلوں ، ہسپتالوں اور سادہ لوح افراد کو فروخت کر رہے ہیں جبکہ جعلی دودھ بنانے والے بڑے مگر مچھ جعلی دیسی گھی ،پنیر تیار کر کے بڑے پیمانے پر صوبہ بھر میں فروخت کر رہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ راتوں رات امیر بننے کے چکر میں معصوم زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر تے ہو ئے انکا محاسبہ کیا جا ئے تا کہ معصوم شہریوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکے۔

مزید :

علاقائی -