غالب مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،دوڈاکوگرفتار

غالب مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،دوڈاکوگرفتار

  

لاہور(وقائع نگار) جیل روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔غالب مارکیٹ پولیس کے مطابق جیل روڈ صدیق ٹریڈ سنٹر کے قریب پولیس اہلکاروں نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ دو ملزمان موٹر سائیکل پر وہاں سے گزرے پولیس اہلکاروں نے انہیں مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس پر ملزمان نے ہتھیار ڈال دیئے ۔

پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -