الہ آباد، دینی مدرسہ کے استاد کے تشدد سے 8سالہ بچہ ہلاک

الہ آباد، دینی مدرسہ کے استاد کے تشدد سے 8سالہ بچہ ہلاک

  

الہ آباد(نامہ نگار)دینی مدرسہ کے استاد کے تشدد سے آٹھ سالہ بچہ ہلاک قاری فرار مدرسہ کا مالک گرفتار نعش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی گئی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں اکیکے رسول پور کے مدرسہ دار العلوم فاروقیہ میں زیر تعلیم سات سالہ بچے محمد عمر کو قاری خالد نامی استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کر کے مار ڈالانعش کو چھپا کر قاری خالد خود فرار ہو گیا الہ آباد پولیس نے نعش بر آمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چو نیاں بھیج دی ہے مدرسہ کے مہتمم حافظ طاہر فاروقی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او الہ آباد اور ڈی ایس پی چونیاں نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ فرار ہونے والے قاری خالد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اہلہ علاقہ کے مطابق ملزم مذکور پہلے بھی بچو ں تشدد کر تا رہا ہے اور تعویز گنڈا کا کام بھی کرتا تھا ۔

مزید :

علاقائی -