موٹر سائیکل چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار ،درجنوں موٹرسائیکلیں برآمد

موٹر سائیکل چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار ،درجنوں موٹرسائیکلیں برآمد

  

کمالیہ (نامہ نگار228نمائندہ پاکستان) کمالیہ تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے 3افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان سے چوری کی گئی درجنوں موٹرسائیکلیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ تھانہ سٹی کی حدود میں عرصہ دراز سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گروہ سرگرم تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہوچکے ہیں ۔شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی کمالیہ خالد رشید نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ندیم جٹ کو موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر عبدالرحمٰن ،اے ایس آئی عبدالغفور اور اے ایس آئی محمد ظفر نے دن رات محنت کرکے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کا سراغ لگایا اور کاروائی کرتے ہوئے تین افراد اکمل عرف کوڈو،عارف اور بلال کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے درجنوں موٹرسائیکلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مزید موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔شہریوں نے تھانہ سٹی پولیس کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -