25ارب دالر کی لاگت سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ 3سال میں مکمل ہو گا :شاہد خاقان

25ارب دالر کی لاگت سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ 3سال میں مکمل ہو گا :شاہد خاقان

  

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 25ارب ڈالر مالیت سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، ایران سے گیس کی درآمد کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے گیس کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ایل این جی کی درآمد زیادہ بہتر اور موثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے لیے مزید پانچ نئے ٹرمینل تعمیر کئے جائیں گے۔سسٹم میں گیس ایل این جی آنے کے بعد فرٹیلائزر سیکٹر نے ایک بار پھر پیداواری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ سال 2019 ء تک مکمل ہوجائے گا جس پر 20 سے 25 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ ایران سے بھی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کو حتمی شکل جلد دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایل پی جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے صارفین کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -